مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے شام میں زخمی ہونے والے سلفی وہابی دہشت گردوں کی عیادت کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائيل مغربی اور عربی ممالک کے ساتھ ملکر شام میں بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے اسرائيل کے اسپتالوں میں اس وقت 700 زخمی دہشت گرد زیر علاج ہیں۔ اسرائيلی وزیر اعظم گولان کی بلندی میں قائم ایک اسپتال میں سلفی وہابی دہشت گردوں کی عیادت کی ، اطلاعات کے مطابق اسرائيلی اسپتالوں میں علاج کے بعد سلفی وہابی دہشت گرد پھر شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے واپس بھیجے جاتے ہیں۔ اسرائیلی اسپتالوں میں اس وقت 700 دہشت گردوں کا علاج چل رہا ہے، شامی حکومت کے خلاف لڑنے والے سلفی وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب، اسرائيل ،ترکی اور امریکہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
1
آپ کا تبصرہ