30 جنوری، 2014، 12:59 PM

ترکی

ترکی کے طیاروں کی شام کے شمال میں داعش کے مرکز پر بمباری

ترکی کے طیاروں کی شام کے شمال میں  داعش کے مرکز پر بمباری

مہر نیوز/30 جنوری /2014ء: ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شام کے شمال میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک قافلہ پر بمباری کی ہے جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترکی کے اخبار زمان ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ترکی کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شام کے شمال میں  القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک قافلہ پر  بمباری کی ہے جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

دہشت گرد تنظیم داعش کے قافلہ میں ٹرک تھے جن پر ہتھیار لدے ہوئے تھے  ترکی کے جنگي طیاروں کی بمباری کے ساتھ ترک فوج کے ٹینکوں اور توپخانوں نے بھی شام کے سرحدی علاقہ میں القاعدہ سے وابستہ گروہوں کے ٹھاکانوں پر گولہ باری کی۔

News ID 1832752

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha