مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ ان کا اقتدار سے علیحدہ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور یہ معاملہ اگلے ہفتے جنیوا ہونے والے مذاکرات میں موضوعِ بحث نہیں ہے۔ صدر بشار الاسد نے دمشق میں روسی اراکینِ پارلیمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے ہتھیار ڈالنے ہوتے تو ہم ابتدا میں ہی ایسا کر دیتے۔ یاد رہے کہ شامی حکومت، حزبِ اختلاف کے گروہ اور مغربی سفارت کار سوئٹزرلینڈ میں اگلے ہفتے مذاکرات کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔ شامی حکومت کا کہنا ہے اس پر مذاکرات کے لیے کسی قسم کی پیشگی شرائط عائد نہیں کی جا سکتیں۔
مہر نیوز/20 جنوری /2014ء: شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ ان کا اقتدار سے علیحدہ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور یہ معاملہ اگلے ہفتے جنیوا ہونے والے مذاکرات میں موضوعِ بحث نہیں ہے۔
News ID 1832439
آپ کا تبصرہ