11 اکتوبر، 2013، 12:55 PM

ہیومن رائٹس واچ

شام میں جرائم پیشہ سلفی وہابی دہشت گردوں نے190دہاتیوں کوقتل کردیا

شام میں جرائم پیشہ سلفی وہابی دہشت گردوں نے190دہاتیوں کوقتل کردیا

مہر نیوز/11 اکتوبر/2013ء:ہیومن رائٹس واچ نے اپنے 105 صفحہ کے بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام میں سرگرم جرائم پیشہ سلفی وہابی تکفیری دہشت گردوں نے ہولناک جرم و جنایت کا ارتکاب کرتے ہوئے 190 بےگناہ دہاتیوں کو بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ہے، ان بے رحم دہشت گردوں کو سعودی عرب، امریکہ ، اسرائيل، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے اپنے 105 صفحہ کے بیان میں اعلان کیا ہے کہ  شام میں سرگرم جرائم پیشہ سلفی وہابی تکفیری دہشت گردوں نے ہولناک جرم و جنایت کا ارتکاب کرتے ہوئے 190 بےگناہ دہاتیوں کو بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ہے، ان بے رحم دہشت گردوں کو سعودی عرب، امریکہ ، اسرائيل، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ شام میں مسلح دہشت گردوں نے اگست کے اوائل میں ایک علوی گاؤں پر حملہ کرکے 190 افراد کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا جبکہ 200 افراد کو اغوا کرکے لے گئے تھے قتل کئے جانے والے بےگناہ افراد میں سے 67 کو پھانسی دی گئی تھی۔

ہیومن رائٹس واچکے مطابق دہشت گردوں کے حملوں سے بچ جانے والے 35 افراد سے تحقیق کے بعد پتہ چلا ہے مسلح دہشت گردوں نے 4 اگست کو صوبہ لاذقیہ کے دس علوی دیہاتوں پر حملہ کیا۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 75 خواتین اور 18 بچے بھی شامل ہیں جبکہ دہشت گردوں نے 67 افراد کو پھانسی دیکر شہید کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد ، سلفی وہابی تکفیری دہشت گردوں کے لئے کوئي خطرہ بھی نہیں تھے۔

ہیومن رائٹس واچکے بیان کے مطابق 10 علوی دیہاتوں پرحملہ میں  20 مسلح دہشت گرد گروہوں نے حصہ لیا جن میں القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی تکفیری گروہ النصرہ ، عراق و شام میں حکومت اسلامی گروہ (داعش) ، جیش المہاجرین، الانصار اور انصار الشام شامل ہیں۔

‎ ہیومن رائٹس واچکے سربراہ کے مطابق سلفی وہابی تکفیری  دہشت گردوں کے بےگناہ افراد پر حملے بشریت کے خلاف جنگ شمار ہوتے ہیں کیونکہ یہ حملے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت کئۓ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شام میں سرگرم بے رحم سلفی وہابی تکفیری دہشت گردوں کو سعودی عرب، امریکہ ، اسرائيل، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے اورمذکورہ ممالک، شامی عوام کا خون بہانے میں برابر کے شریک ہیں جیسا کہ مذکورہ ممالک فلسطینی عوام کا خون بہانے میں بھی اسرائيل کے ساتھ شریک ہیں۔

News ID 1829061

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha