مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے قومی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں شامی قوم کو دشمنوں پر کامیابی کی بشارت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام ہرقسم کے فوجی حملےکے مقابلے میں اپنا بھر پور دفاع کرےگا۔ بشار اسد نے کہا کہ شام دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ اور کمر شکن جواب دےگا۔ بشار اسد نے فوج کے کمانڈروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ ہمارا اصلی دشمن دہشت گردوں کے پیچھے چھپا ہوا ہے اور وہ کسی بھی وقت سر باہر نکال سکتا ہے اور اب شام کا اصلی اور حقیقی دشمن کھل کر میدان میں آگیا ہے۔ شامی صدر نے کہا کہ اب دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ شام میں لڑنے والے غیر ملکی دہشت گردوں کی پشت پر امریکہ کا ہاتھ ہے۔ شامی صدر نے اطمینان سے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہماری لڑائی تاریخی لڑائی ہوگی اور اس میں ہماری کامیابی اور فتح یقینی ہے۔
مہر نیوز/29 اگست /2013ء: شام کے صدر بشار اسد نے شامی قوم کو دشمنوں پر کامیابی کی بشارت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام ہرقسم کے فوجی حملےکے مقابلے میں اپنا بھر پور دفاع کرےگا۔
News ID 1827144
آپ کا تبصرہ