مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی عوام اور حکومت کے ساتھ برسر پیکار النصرہ دہشت گرد گروہ نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تجدید عہد کیا ہے اور عراق میں القاعدہ دہشت گرد کروہ کے ارکان بھی بڑی تعداد میں شام میں النصرہ کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں،شام میں امریکہ سعودی عرب، ترکی اور قطر مسلح دہشت گردوں کی حمایت کرکے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کررہے ہیں۔ شام میں سرگرم شر پسند دہشت گردگروہ النصرہ فرنٹ نے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری سے اپنیوفاداری کا اعلان کیا ہے۔النصرہ کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے کہا کہ ہے القاعدہ کے سربراہ سے اپنی عقیدت کے اظہار سے شام میں ان کے گروہ کے رویے پر کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ النصرہ دہشت گرد گروہ نے شام میں کئی خود کش حملے کئے ہیں جن میں اس نے ہزاروں بچوں عورتوں اور مردوں کا ناحق خون بہایا ہے۔ امریکہ سعودی عرب، قطر اور ترکی کے ذریعہ النصرہ کی مدد کررہا ہے۔ مبصرین کے مطابق النصرہ اور القاعدہ دہشت گرد تنظیمیں ملکر امریکہ کو شام کے خلاف کارروائی کا بہانہ فراہم کررہی ہیں۔ القاعدہ ایک ایسی تنظيم ہے جس کی امیرکہ نے داغ بیل ڈالی ہے اور جو سلفی وہابی دہشت گردوں پر مشتمل تنظیم ہے جو امریکی اور اسرائیلی مفاد کے لئے لڑ رہی ہیں۔
مہر نیوز/11 اپریل /2013ء: شامی عوام اور حکومت کے ساتھ برسر پیکار النصرہ دہشت گرد گروہ نے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تجدید عہد کیا ہے اور عراق میں القاعدہ دہشت گرد کروہ کے ارکان بھی بڑی تعداد میں شام میں النصرہ کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں،شام میں امریکہ سعودی عرب، ترکی اور قطر مسلح دہشت گردوں کی حمایت کرکے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کررہے ہیں۔
News ID 1819851
آپ کا تبصرہ