7 اپریل، 2013، 2:58 PM

چين

چین نے متنازعہ جزائر میں سیاحت کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہے

چین نے متنازعہ جزائر میں سیاحت کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہے

مہر نیوز/7 اپریل /2013ء: چین نے آئندہ ماہ سے مشرقی سمندری علاقے کے متنازع جزائر میں سیاحت کے لیے بحری جہاز کی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ چین نے آئندہ ماہ سے مشرقی سمندری علاقے کے متنازع جزائر میں سیاحت کے لیے بحری جہاز کی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مشرقی بحیرہ چین کے سب سے بڑے جزیرے میں صرف ایک  ہی ہوٹل ہے اور وہاں پینے کا پانی دستیاب نہیں اس لیے سیاح بحری جہاز پر قیام کریں گے۔ ان جزائر کو چین میں زئشا کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن یہ پارسلز کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ ان جزائر پر چین کے علاوہ تائیوان اور ویت نام کا دعویٰ ہے۔

News ID 1819635

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha