22 فروری، 2013، 4:30 PM

امامی کاشانی

ولی فقیہ کی اطاعت سیاسی اور شرعی تکلیف/بحرینی عوام کی فتح یقینی

ولی فقیہ کی اطاعت سیاسی اور شرعی تکلیف/بحرینی عوام کی فتح یقینی

مہرنیوز۔22 فروری 2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا ہے کہ ولی فقیہ کی اطاعت سیاسی اور شرعی تکلیف اور ذمہ داری ہے، ظالموں اور ڈکٹیٹروں پر مظلوموں کی فتح یقینی ہے اور یہ فتح بحرینی عوام کو بھی نصیب ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کےخطیب نے جمعہ کے خطبوں میں نماز گزاروں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ عوام پر ولی فقیہ کی اطاعت سیاسی اور شرعی تکلیف اور ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک ایساانسان ہونا چاہیے جس کی بات آخری بات ہو اور جس کی بات پر سبھی لبیک کہیں  انھوں نے کہا کہ ایران اور جہان میں ولایت اور ولی فقیہ اللہ تعالی کی ایک عظيم نعمت ہے اور ہمیں اس نعمت پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے ولی فقیہ کی سرپرستی میں ایران کی ترقی اور پیشرفت کو اسلام اور مسلمانوں کے لئے باعث فخر قراردیا۔

خطیب جمعہ تہران نے بحرین کے مظلوم عوام کی تحریک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قوم ظلم و ستم کے مقابلے میں خاموش نہیں رہ سکتی اور نہ ہی ظلم و ستم کو برداشت کرسکتی ہے انھوں نے کہا کہ ظالموں اور ڈکٹیٹروں پر مظلوموں کی فتح یقینی ہے اور یہ فتح بحرینی عوام کو بھی نصیب ہوگی۔

News ID 1817649

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha