مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب ، مسلم ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے بڑے شیطان امریکہ کی مدد کررہا ہے۔ اخبار کے مطابق سعودی عرب بعض علاقوں میں امریکہ کی بھر پور مدد کررہا ہے اوریمن میں القاعدہ کے خلاف حملوں کے لیے سعودی عرب امریکہ کی مدد کررہا ہے جبکہ شام میں سعودی عرب خود القاعدہ کی مدد کررہا ہے اور امریکہ شام مخالف آزاد فوج کی حمایت کررہا ہےبرطانوی اخبار ٹائمز نے امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں فضائی حملوں میں معاونت کے لیے لڑاکا طیارے فراہم کیے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس اہلکار کے مطابق یمن میں کئی فضائی حملے ڈرون طیاروں کے نہیں بلکہ سعودی فضائیہ کے ہوتے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق امریکہ یمن میں موجود القاعدہ کو سب سے خطرناک دہشت گرد گروپ تصور کرتا ہے اور گزشتہ سال یمن میں ڈرون حملوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ امریکہ شام میں القاعدہ دہشت گردگروپ کی سعودی عرب کے ساتھ ملکر مدد کررہاہے۔ اسلامی ذرائ کے مطابق سعودی عرب اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کی آشکارا مدد کررہا ہے جبکہ قطر بھی اس سلسلے میں سعودی عرب کا بھر پور ساتھ دے رہا ہے۔ مشرق وسطی میں امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں کو سعودی عرب اور قطر کیبھرپور حمایت حاصل ہے ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے منحرف حکام اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے امریکہ کو مدد فراہم کررہے ہیں۔
مہر نیوز/ 4 جنوری/ 2013ء: ایک برطانوی اخبار نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب ، مسلم ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے بڑے شیطان امریکہ کی مدد کررہا ہے۔
News ID 1783176
آپ کا تبصرہ