خبر رساں ايجنسي مہر كے مطابق مظاہرين نے كہا كہ امريكہ يہوديوں كے اس منصوبہ كو تكميل تك پہنچنے ميں مدد كررہا ہے مسئلہ فلسطين كو سلجھانے كے لئے امريكہ مصلح سمجھنا بہت بڑي غلطي ہے كيونكہ امريكہ كي اب يہ كوشش ہے كہ وہ مشرق وسطي ميں اسرائيل كي قيادت ميں ايك بڑي حكومت تشكيل دے اور مشرق وسطي كوايك بڑے مشرق وسطي ميں بدلنے كے منصوبے بنا رہا ہے اسلامي ممالك كو چاہيے كہ وہ امريكہ كے اس شوم منصوبے كو ناكام بنانے كے لئے اسلامي اتحاد اور يكجہتي كا مظاہرہ كريں اور اس سلسلے ميں جمہوري اسلامي ايران كو پيشقدم ہونا چاہيے
مظاہرين نے بين الاقوامي اور اسلامي اداروں اور تنظيموں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ يہوديوں كو مسجد الاقصي كي تخرب اور بے حرمتي كرنے سے باز ركھيں ورنہ اس كے سنگين نتائج سامنے آئيں گے 20000 فلسطينيوں نے جذبہ شہادت سے سرشار ہوكرمسجد الاقصي كو اپنے حفاظتي حلقے ميں لے ركھا ہے اس وقت تمام اسلامي حكومتوں كے لئے ضروري ہے كہ وہ مقدس مقامات كي حفاظت اور دفاع كے لئے اپني آمادگي كا اعلان كريں
مسجد الاقصي كي حفاظت كرنے والے نوجوانوں كے ساتھ ہم اپنے تعاون اور مدد كا اعلان كرتے ہيں اور انكے ساتھ شہادت كے لئے تيار ہيں اور اس سلسلےميں ايران اور اسلاميں كانفرنس تنظيم سے سہوليات فراہم كرنے كا مطالبہ كرتے ہيں
آپ کا تبصرہ