20 ستمبر، 2012، 4:46 PM

ہندوستان میں حکومتی فیصلوں کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال

ہندوستان میں حکومتی فیصلوں کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال

مہر نیوز/20 ستمبر2012ء: ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے، گھریلو استعمال کی گیس پر سبسڈی کم کرنے اور ریٹیل بازار میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت کے خلاف جمعرات کو ہندوستان میں اپوزیشن کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال ہو رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے، گھریلو استعمال کی گیس پر سبسڈی کم کرنے اور ریٹیل بازار میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت کے خلاف جمعرات کو ہندوستان میں اپوزیشن کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال ہو رہی ہے۔ مظاہرین ریلوے اسٹیشنوں پر جھنڈے لہراتے ہوئے مظاہرے کر رہے ہیں۔ کئی ریاستوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکن دھرنا اور مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کچھ جگہوں پر تشدد کے واقعات بھی پیش آئے ہیں لیکن کسی بڑی واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔کئی علاقوں میں ریلوے ٹریک بند کردئے گئے ہیں، کئی شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں اور ٹریفک بھی انتہائی کم ہے۔حکومت نے ہر ریاست میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ دہلی شہر میں بائیں بازو کی پارٹیوں کے لیڈر جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ہندوستانی عوام کی بجائے امریکہ کے صدر براک اوباما اور وزیر خارجہ ہلري کلنٹن کو خوش کرنے کے لئے زیادہ فکر مند رہتی ہے۔

ہندوستانی حکومت نےگزشتہ ہفتے ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کے علاوہ ہر خاندان کو سال میں سبسڈی والے صرف چھ گیس سلینڈروں کی حد مقرر کر دی ہے۔ اس کے علاوہ ریٹیل بازار اور شہری ہوا بازی کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دے دی گئی ہے۔

News ID 1700921

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha