خبر رساں ايجنسي مہر نے فرانسيسي خبر رساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مذاكرات كے نئے دور ميں ايران اور تين يورپي ممالك اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہيں يہ مذاكرات منگل كے دن جنيوا ميں شروع ہوئے تھے يورپي ممالك كا اصرار ہے كہ ايران يورينيم كي افزودگي ہميشہ كے لئے متوقف كردے جبكہ ايران كا اصولي موقف يہ ہے كہ يورينيم كي افزودگي اسكا بين الاقوامي سطح پر تسليم شدہ حق ہے اور وہ اپنے حق سے دست بردار نہيں ہوگا يورينيم كي افزودگي متوقف كرنے كے عوض يورپ والے ايران سے تجارت ، امن و سلامتي اور ٹيكنالوجي كے ميدان ميں تعاون كرنے كے لئےتيار ہيں ايك اعلي يورپي سفارتكار نے اعلان كيا ہے كہ مذاكرات كا جديد دور آيندہ ماہ تينوں ممالك ميں سے كسي ايك كے دارالحكومت ميں منعقد ہوگا ادھر امريكي وزيرخارجہ كونڈاليزا رائس نے كہا ہے كہ امريكہ ايران كے ورلڈ ٹريڈ آرگنائزيشن ميں شموليت كي مخالفت نہيں كرئے گا امريكہ كا يہ اقدام بھي يورينيم كي افزودگي ہميشہ كے لئے متوقف كرانے كے سلسلے كي كڑي ہے
اختلافات اسي طرح باقي ہيں
ايران اور يورپ كے مذاكرات اختتام پذير ، اختلافات اسي طرح باقي ہيں
ايران اور يورپ كے مذاكرات جمعہ كو اختتام پذير ہوگئے ليكن فريقين كے درميان اختلافات اسي طرح باقي ہيں كيونكہ يورپ والے مطالبہ كررہے ہيں كہ ايران يورينيم كي افزودگي كو ہميشہ كے لئے متوقف كردے
News ID 165035
آپ کا تبصرہ