مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل سید حسن فیروز آبادی نے مسلح افواج کے کمانڈروں کے اجلاس میں اسرائيل کو خـبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ااسرائيل نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی توصہیونیوں کے اہم ٹھکانوں کو مٹی میں ملادیا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کے ہر مکر وفریب اور سازش کو ناکام بنانے کے لئے آمادہ ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اگر اسرائيل نے ایران کی مقدس سرزمین پر کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی کی تو اسے جوابی کارروائي میں نابود کردیا جائے گا ۔ فیروز آبادی نے کہا کہ ہم دشمن کی تمام سرگرمیوں پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران امن پسند ملک ہے لیکن اگر ایران کے خلاف جنگ مسلط کی گئی تو ایران کی مسلح اپنی مقدس سرزمین کا بھر پور انداز میں دفاع کریں گی۔
سید حسن فیروز آبادی
حملے کی صورت میں اسرائيل کوخاک کے ساتھ یکساں کردیا جائےگا
مہر نیوز- 7 اپریل 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ نے اسرائيل کو خبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ااسرائيل نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی توصہیونیوں کے اہم ٹھکانوں کو خاک میں ملادیا جائےگا۔
News ID 1570953
آپ کا تبصرہ