مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج اسلامی جمہوریہ ایران اور عالم اسلام میں کربلا کی شیر دل خاتون اور پیغمبر اسلام (ص) کی نواسی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جار رہی ہے۔ حضرت زینب (س) 5جمادی الاول سنہ 5 ھجری قمری کو امیر المومنین حضرت علی ابن ابیطالب (ع) اور حضرت فاطمہ زہرا (س) کے ہاں پیدا ہوئیں ۔حضرت زینب (س) واقعۂ کربلا میں اپنے بھائی حضرت امام حسین (ع) کےشانہ بشانہ ، ظلم و ستم کے خلاف تحریک میں شریک رہیں اور حضرت امام حسین (ع)کی شہادتکے بعد شہادت حسینی کے اہداف و مقاصد اورحسینیت کے مشن کو آگے بڑھانے میں اہم و کلیدیکردار ادا کیا ۔ حضرت زینب (س) نے کربلا سے لے کر کوفہ اور پھر کوفہ سے شام تک ہر منزل پر ظلمو جور اور جبر و تشدد کا نہایت دلیری اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، ہر مرحلے میںظلم و ظالم کورسوا کیا اور اسلام کی حفاظت کی ۔آپ نے کوفہ و شام میں اپنے انتہائی فصیح وبلیغ خطبوں کے ذریعے حکّام وقت کے منحوس اور مکروہ چہرے بے نقاب کئے ۔ آپ نے خاندان رسالت کیحقانیت کو ثابت کیا۔آپ کے خطبوں کی فصاحت و بلاغت اور آپ کی دلیری اور شجاعت نے ہرایک کوحیرت زدہ اور آپ کے والد بزرگوار امیرالمومنین حضرت علی (ع) کے خطبوں کی یادتازہ کردی ۔آپ کے خطبوں نے ظلم وجور کی بنیادوں کو ہلاکررکھ دیا ۔حضرت زینب کا روضہ مبارک آج بھی شام کے دارالحکومت دمشق میں عوام و خواص کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
مہر نیوز- 28 مارچ 2012ء: آج اسلامی جمہوریہ ایران اور عالم اسلام میں کربلا کی شیر دل خاتون اور پیغمبر اسلام (ص) کی نواسی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جار رہی ہے۔
News ID 1565470
آپ کا تبصرہ