مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نےایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی حکام نے ہندوستانی قیدیوں اور ایٹمی تنصیبات کی فہرست ہندوستانی ہائی کمیشن کے حکام کو اسلام آباد میں حوالے کی جبکہ ہندوستان نے بھی اپنی ایٹمی تنصیبات اور ہندوستان میں قید پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے حکام کے حوالے کی۔دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کے تبادلے کا معاہدہ 31 دسمبر 1988 میں ہوا جس کے تحت پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں ۔دونوں ممالک کے درمیان فہرستوں کا تبادلہ ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو کیا جاتا ہے۔
ہندوستان و پاکستان
ہندوستان اور پاکستان نے ایٹمی تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے
مہر نیوز-1 جنوری 2012ء:ہندوستان اور پاکستان نےایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔
News ID 1498555
آپ کا تبصرہ