مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کردی ہیں جس میں پہلی مرتبہ نئے جنگی بحری جہاز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ فوجی مشقیں دس روز تک خلیجِ عدن، خلیج عمان اورآبنائے ہرمز میں جاری رہیں گی۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے ایک بیان میں کہا کہ ایران پہلی مرتبہ اتنے وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کر رہا ہے۔ مشقوں میں 1300 جہاز اور فوجی کشتیاں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ آب دوز ، زیر سمندر چھاپہ مار دستوں اور انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے کمانڈوز کے ساتھ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے مخصوص فورسز کو پہلی مرتبہ مشقوں میں شامل کیا گیا ہے۔ مشقوں کے دوران آبنائے ہرمز میں اہم مقامات پر پاسداران انقلاب سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ خلیج عدن اور بحر عمان میں صومالی قزاقوں کی ممکنہ کارروائیوں سے بچاوٴ کے لیے ساختہ تین آب دوزیں بھی حفاظتی دستوں کے حوالے کی گئی ہیں۔ ایرانی بحریہ ان مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا تجربہ بھی کرےگي۔
مہر نیوز-25 دسمبر 2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کردی ہیں جس میں پہلی مرتبہ نئے جنگی بحری جہاز بھی حصہ لے رہے ہیں۔
News ID 1492949
آپ کا تبصرہ