مہرخبررساں ایجنسی نے فلسطینی قحبررساں ایجنسی سما کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے نے کہا ہےکہ تاریخ میں پہلی بار 182 ممالک نے فلسطینی قوم کی تقدیر کے فیصلے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ اس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کل رات اکثریت آراء کے ساتھ فلسطینی قوم کی تقدیر کے فیصلے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں یہ کام بے نظیر ہے کہ 182 ممالک نے فلسطینی عوام کی تقدیر کے فیصلے کے حق میں ووٹ دیا ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل کینیڈا ، اور چوائر مارشل نے اس مسودے کے خلاف ووٹ دیا جبکہ کمرون ، تونگا اور سوڈان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس مسودے میں اسرائيل کی طرف سے حائل دیوار تعمیر کرنے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ