12 جنوری، 2005، 7:34 AM

12 جنوري 05 : عراق كے مقدس شہر كاظمين ميں كل

كاظمين ميں سخت حفاظتي اقدامات ميں مجالس كا انعقاد

عراق كے مقدس شہر كاظمين ميں كل حضرت امام محمّد تقي عليہ السّلام كے يوم شہادت كے موقع پر پورا شہر سياہ پوش رہا ـ

خبررساں ايجنسي مہر نے ارنا كے حوالے سے خـبر دي ہے كہ عراق كے مقدس شہر كاظمين ميں كل حضرت امام  محمّد تقي عليھہ السّلام كے يوم شہادت كے موقع پر پورا شہر سياہ پوش رہا ـ  

اطلاعات كے مطابق شہر بھر ميں اور خاص طور پر حضرت امام  محمّد تقي عليہ السّلام  كے روضہ مبارك پر سخت حفاظتي انتظامات ديكھنے ميں آئے بتايا جاتا ہے كہ زائرين كي ايك بڑي تعداد رات گئے تك حضرت امام  محمّد تقي عليہ السّلام كے حضور نذرانہ عقيدت پيش كرتے رہے ـ

دريں اثنا كل دن بھر مختلف شہروں سے آنے والے زائرين اور ماتمي دستے مجالس اور نوحہ خواني كرتے رہے ، مجالس اور نوحہ خواني كا سلسلہ رات گئے تك جاري رہے گا ـ

News ID 147772

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha