مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔برطانوی وزارت دفاع سے جاری ایک بیان کے مطابق ان کا ایک فوجی جس کا تعلق دی پرنس آف ویلز رائل رجمنٹ کی فرسٹ بٹالین سے تھا صوبہ ہلمند کے علاقے نہر سرائے میں بارودی سرنگ کا نشانہ بننے کے بعد ہلاک ہوگیا۔ برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل گورڈن میکینری نے ہلاک ہونے والے فوجی کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ افغانستان میں اکتوبر2001ء کے بعد سے اب تک 389برطانوی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
مہر نیوز- 21 نومبر 2011ء:جنوبی افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔
News ID 1465720
آپ کا تبصرہ