مہر خبررساں ایجنسی نے مصری اخبـار الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر نے سعودی عرب کے بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیزکے بھتیجے شہزادہ احمد بن ترکی بن عبد العزیز کی غیر قانونی رفتار کے پیش نظر اسے مصر سے نکال دیا ہے اور دوبارہ مصر میں اس کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ذرائع کے مطا بق سعودی شہزادے نے قاہرہ ایئر پورٹ کی سکیورٹی پر حملہ کیا جس کے بعد ا سے 18 گھنٹے تک زیر حراست رکھا گیا ، مصر میں سعودی سفارتخانہ کی کوششوں کے بعد اسے آزاد کیا گيا ہے سعودی شہزادے کے حملے میں ایک مصری سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گيا سعودی عرب کے شہزادے کے ساتھ اس کے 5 امریکی اور افریقی محافظوں کو بھی گرفتار کرکے ان کے سر کے بال مونڈھ دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ شہزادہ امیر ترکی بن عبد العزیز کا خاندان کئی دہائیوں سے مصر میں مقیم ہے اور اس نے مصر کے لئے کافی مشکلات اور پریشانیاں کھڑی کی ہیں۔
آپ کا تبصرہ