29 نومبر، 2004، 4:56 PM

ولي عہد حمزہ كو ولي عہدي سے ہٹادياگيا ہے

اردن كے شاہ عبداللہ نے اپنے سوتيلے بھائي اور ولي عہد حمزہ كو اپني ولي عہدي سے ہٹاديا ہے

اردن كے شاہ عبداللہ نے اپنے سوتيلے بھائي اور ولي عہد حمزہ كے شاہي عہدے كو ختم كرنے كا اعلان كيا ہےاس اعلان كے بعد ولي عہد حمزہ شاہ عبداللہ كے شاہي وارث نہيں رہيں گے

خبر رساں ايجنسي مہر نے بتايا ہے كہ قومي ٹي وي پر نشر كئے جانے والے اس اچانك اعلان كے بعد اب يہ واضح ہوگيا ہے كہ ولي عہد حمزہ كي بجائے خود شاہ عبداللہ كے دس سالہ بيٹے شہزادہ حسين اردن كے تخت كے شاہي وارث ہونگے اگرچے اس سلسلے ميں ابھي باقاعدہ طور پر اعلان نہيں كيا گيا

شاہ عبداللہ نے اپنے بھائي كو يہ خبر اپنے خاندان كے ايك اجتماع ميں بتائي اور بعد ميں ٹي وي پر اس كا اعلان مبصرين كا خيال ہے كہ انيس سو ننانوے ميں اپني وفات سے پہلے شاہ حسين نے شاہ عبداللہ كو اس بات پر آمادہ كيا تھا كہ وہ حمزہ كو ولي عہد بنانے كا اعلان كرديں اور اب شاہ حسين كے انتقال كے بعد مناسب حد تك وقت گزر جانے كے بعد شاہ عبداللہ نے اپنے بيٹے كو ولي عہد بنانے كي راہ ہموار كردي ہے

 

News ID 134900

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha