مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صدر ہو جن تاؤ نے امریکہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تائیوان اور تبت کے معاملے میں دخل اندازی نہ کرے۔ واشنگٹن میں سینئر امریکی حکام اور تاجر رہنماؤں کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں پالیسی خطاب کے دوران چینی صدر ہوجن تاؤ نے کہا کہ امریکہ کو تائیوان اور تبت پر چینی اقتدار اعلیٰ کا احترام کرنا چاہئے، انھوں نے کہا کہ یہ دونوں معاملات چین کی حاکمیت اعلیٰ اور علاقائی خودمختاری سے متعلق ہیں۔صدر ہوجن تاؤ نے واضح طور پر کہا کہ چین کسی قسم کی ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بحرالکاہل کی دونوں اہم طاقتوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا۔چینی صدر نے امید کا اظہار کیا کہ اگر چین اور امریکہ ایک دوسرے کے اہم مفادات کا احترام کرتے رہے تو باہمی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔
چین کے صدر ہو جن تاؤ نے امریکہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تائیوان اور تبت کے معاملے میں دخل اندازی نہ کرے۔
News ID 1236918
آپ کا تبصرہ