9 اکتوبر، 2010، 3:53 PM

سروے کے مطابق

دنیا کے صدور کے درمیان ایران کے صدر احمدی نژاد سب سے زیادہ طاقتور سیاستمدار ہیں

دنیا کے صدور کے درمیان ایران کے صدر احمدی نژاد سب سے زیادہ طاقتور سیاستمدار ہیں

جرمنی کے عوام نے ایک سروے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کو دنیا کے صدور کے درمیان طاقتور سیاستمدار قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے عوام نے ایک سروے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کو دنیا کے صدور کے درمیان سب سے طاقتور سیاستمدار قراردیا ہے۔

جرمنی کے فوکس مجلہ نے ستمبر میں 1400 افرادسےکئے جانے والے ایک سروے کے بعد اعلان کیا ہے کہ اس سروے کے مطابق ایران کے صدر احمدی نژاد دنیا کے سب سے طاقتور سیاستمدار ہیں سروے کے مطابق احمدی نژاد نے اس سروے میں 6، 19 فیصد ووٹ لیکر پہلے نمبر پررہے ہیں، فرانس کے صدر سرکوزی 5، 17 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر اور امریکی صدر باراک اوبامہ 4، 15 فیصد ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں اس سروے کے مطابق ترکی کےوزیر اعظم رجب طیب اردوغان 1، 11 فیصد ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ روس کے صدر مد ودوف 7، 9 فیصد ووٹ لیکر پانچویں نمبر پر ہیں۔

News ID 1167200

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha