مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کے ساتھ سازشی اور نام نہاد امن مذاکرات ناکام رہے تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ فلسطینی صدر نے ان خیالات کا اظہار عمان میں فلسطینی نیشنل کونسل کے ارکان کے ایک اجلاس میں کیا۔ محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ مذاکرات اور یہودی بستیوں کی تعمیر منجمد کرنے سے متعلق اپنے دیرینہ موقف پر قائم ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔فلسطینی نیشنل کونسل کے میڈیا انچارج کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس چاہتے ہیں کہ انہیں اسرائیل سے بات چیت جاری رکھنے یا یہودی بستیوں کی تعمیرکی وجہ سے مذاکرات معطل کرنے کے لیے عرب ممالک کی حمایت حاصل ہو۔دونوں میں سے کوئی ایک فیصلہ صرف فلسطینی قیادت نہ کرے بلکہ فلسطینی انتظامیہ کے فیصلے کی پشت پرعرب ممالک بھی کھڑے ہوں۔واضح رہے کہ گذشتہ 60 برسوں میں سازشی مذاکرات سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا بلکہ سازشی مذاکرات کی وجہ سے اسرائیل کو فلسطینیوں پر مزيد ظلم و ستم ڈھانے کا موقع مل گیا ہے اور اسرائیلیوں کو جرات مل گئی ہے کہ وہ جو چاہیں وہی کریں گے جبکہ فلسطینی عوام اسرائیل کے خلاف استقامت اور مقاومت کے حامی ہیں لیکن فتح تنظيم اور مصر و اردن و سعودی عرب سازشی مذاکرات کے حامی ہیں جو اس وقت ناکامی سے دوچار ہوگئے ہیں۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کے ساتھ سازشی اور نام نہاد امن مذاکرات ناکام رہے تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔
News ID 1166401
آپ کا تبصرہ