مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں حکام کے مطابق کربلا کے نزدیک دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم بیس افرادجاں بحق ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق پیر کو دو کار بم دھماکے نجف جانے والی سڑک پر ہوئے ہیں۔ ہسپتال کے حکام نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ دھماکوں میں درجنوں کی تعداد میں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ دھماکے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب بڑی تعداد میں شیعہ زائرین حضرت امام مہدی (عج) کی یوم ولادت کی تقریبات میں شرکت کے لیے کربلا میں جمع ہو رہے تھے۔ حملوں کے پیچھے القاعدہ اور امریکہ دونوں ملوث ہیں کیونکہ دونوں کا مقصد مسلمانوں کا قتل ہے۔
آپ کا تبصرہ