8 جون، 2010، 12:21 PM

ہیلن تھامس

اسرائیلی خواہ جہنم میں جائیں لیکن فلسطین چھوڑ دیں اور جرمنی ، پولینڈ اور امریکہ میں اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں

اسرائیلی خواہ جہنم میں جائیں لیکن فلسطین چھوڑ دیں اور جرمنی ، پولینڈ اور امریکہ میں اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں

امریکہ میں وائٹ ہاوس کی سینئرترین رپورٹر ہیلن تھامس نے غزہ جانے والے ترکی اور آئرلینڈ کے امدادی بحری بیڑوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فلسطین چھوڑدیں ،خواہ جہنم میں جائیں یا جرمنی ، پولینڈ اور امریکہ میں اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اسرائیل کے خلاف بیان یدنے پر ہیلن تھامس کورٹائرڈ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاوس کی سینئرترین رپورٹر ہیلن تھامس نے غزہ جانے والے ترکی اور آئرلینڈ کے امدادی بحری بیڑوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فلسطین چھوڑدیں ،خواہ جہنم میں جائیں یا جرمنی ، پولینڈ اور امریکہ میں اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اسرائیل کے خلاف بیان یدنے پر ہیلن تھامس کورٹائرڈ کردیا گیا ہے۔وائٹ ہاوس کی سینئرترین رپورٹر ہیلن تھامس کو اسرائیل کے خلاف برحق بیان دینے پر رٹائرڈ کر دیا گیا۔ سابق امریکی صدرجان ایف کینیڈی کے دورصدارت سے وائٹ ہاؤس کی صحافتی ٹیم میں شامل89 سالہ خاتون صحافی ہیلن تھامس کو اسرائیل مخالف بیان دینے پر سخت تنقید کے بعد اچانک رٹائرڈ کر دیا گیا ۔ ہیلن نے غزہ جانے والے ترکی اور آئرلینڈ کے امدادی بحری بیڑوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی تھی اورسخت رویہ اختیارکرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی فلسطین چھوڑدیں ،خواہ جہنم میں جائیں ۔انہوں نے مشوردیا تھا کہ اسرائیلی ان ممالک کو لوٹ جائیں جہاں سے وہ آئے تھے وہ جرمنی ، پولینڈ اور امریکہ میں اپنے گھروں کو چلیں جائیں ۔ ہیلن تھامس طویل عرصے تک وائٹ ہاؤس کے یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل کی نامہ نگارکے طورپرخدمات انجام دیتی رہی ہیں اور آج کل ایک اخبارکے لیے کالم بھی لکھ رہی ہیں۔

News ID 1097072

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha