مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ اور عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں تہران کانفرنس کے نام پیغام اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کی سرکاری سند کے طور پر ثبت ہوگيا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے محمد علی خزاعی کا کہنا ہے کہ تہران میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ اور عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے نام رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو اقوام متحدہ ، سکیورٹی کونسل اور دیگر اداروں کو پیش کیا گیا جس کے بعد مذکورہ اداروں نے اس پیغام کو سرکاری طور پر اپنی اسناد میں شامل کرلیا ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں ایٹمی ہتھیاروں اور عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کو صاف اور صریح الفاظ میں حرام قراردیا ہے اور تہران کی عالمی کانفرنس کو دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ کا پیش خيمہ قراردیتے ہوئے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مخلوق خدا کی حفاظت کے لئے دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لئے عملی طور پرسنجیدہ اقدام اٹھائیں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا جامع پیغام جمعرات کو اقوام متحدہ کی سرکاری سند کے طور پر ثبت ہوگیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام اقوام متحدہ کی سرکاری سند کے طور پر ثبت ہوگیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمہ اور عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں تہران میں بین الاقوامی کانفرنس کے نام پیغام اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کی سرکاری سند کے طور پر ثبت ہوگيا ہے۔
News ID 1069337
آپ کا تبصرہ