-
ایران جنگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، ہم امن کے حامی ہیں، فرانسیسی صدر
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون نے ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی جارحیت کے بارے میں زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابتدا ہی سے واضح کر دیا تھا کہ یہ جنگ ہماری نہیں ہے اور خطے میں امن و استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔
-
زیلنسکی کا روس کے ساتھ جنگ بندی کا مطالبہ
یوکرائنی صدر نے موجودہ فرنٹ لائنز پر لڑائی روکنے اور روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا ہے۔
-
برآمد کنندگان ملکی ہیرو ہیں؛ خارجہ پالیسی کے ذریعے برآمدات کی راہ ہموار کریں گے، عراقچی
ایرانی وزیرِ خارجہ نے قومی یومِ برآمدات کے موقع پر کہا کہ خارجہ پالیسی کے ذریعے برآمدات کی راہ ہموار کریں گے۔
-
یونان؛ مہنگائی کے خلاف طلبہ، اساتذہ اور سرکاری ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
یونان میں مظاہرین نے فرانسیسی طلبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مفت تعلیم اور معاشی حالات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
پیرا ایشین گیمز 2026ء؛ایرانی قومی پیرا تائیکوانڈو ٹیم چیمپئن بن گئی
ایرانی قومی پیرا تائیکوانڈو ٹیم نے مقابلوں کے اختتام پر 4 طلائی، ایک چاندی اور 6 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 11 تمغے جیت کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔
-
عزیزی کی غاصب صیہونیوں کو وارننگ: ذرا سی غلطی کی تو تمہارے شر کا خاتمہ کریں گے
ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ نے غاصب صیہونیوں کو خبردار کیا ہے کہ ایران، غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے معمولی سی بھی اسٹراٹیجک غلطی کے جواب میں اس حکومت کے شر سے خطے کو ہمیشہ کے لیے نجات دلانے کے لیے تیار ہے۔
-
رہبرِ انقلابِ اسلامی سے ڈاکٹر قالیباف کی ملاقات
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمدباقر قالیباف نے رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
-
میناب میں بچوں کا قتلِ عام کرنے والا امریکہ، دنیا سے ایران کی مذمت کا مطالبہ کر رہا ہے، بقائی
ایرانی وزارتِ خارجہ ایران کے ترجمان نے لکھا ہے کہ امریکیوں نے نو ماہ سے بھی کم عرصے میں مذاکرات کے دوران دو مرتبہ ایران پر حملہ کیا اور اب فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے دنیا سے ایران کی مذمت کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
-
یمنی مسلح افواج کی ریاض کو سخت وارننگ
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی دشمن جنوبی مشرقی یمن میں واقع الریان ہوائی اڈے کو اسلحہ منتقل کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے؛ کہا کہ منتقل کیے جانے والے فوجی سازوسامان کو نشانہ بنائیں گے۔
-
خطے کے دورے کا میکرون کا اولین مقصد کیا تھا؟
فرانسیسی صدر نے خلیجِ فارس تعاون کونسل کے چار رکن ممالک کے دورے کے اپنے مقاصد بیان کیے ہیں۔
-
ایران کی جانب سے عالمی انٹرنیٹ کی زیرِ سمندر کیبلز منقطع کرنےسےکیسابحران پیدا ہوگا؟ الجزیرہ کی رپورٹ
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے علاقے میں زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبلز کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں نے عرب ممالک میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
-
بچوں کے جڑواں قاتل، موت کی دلدل سے نہیں نکل سکیں گے، جنرل شکارچی
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے لکھا ہے کہ بچوں کو کھانے اور قتل کرنے والے جڑواں، ٹرمپ اور نیتن یاہو کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ دھمکیوں اور بڑھکوں کے ذریعے موت کی اس دلدل سے نہیں نکل سکیں گے جس میں وہ پھنس چکے ہیں۔
-
آبنائے ہرمز میں ایرانی مسلح افواج کو برتری حاصل ہے، نائب کمانڈر سپاہ پاسداران
میجر جنرل مصطفی ایزدی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کی بحری اور ایرو اسپیس فورسز کو آبنائے ہرمز میں آپریشنل اور انٹیلی جنس برتری حاصل ہے اور اس آبی گزرگاہ میں میدان عمل پر ایران کا کنٹرول برقرار رہے گا۔
-
یمن کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی سعودی عرب کو خفیہ مدد کا انکشاف
اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ تل ابیب یمنی مسلح افواج کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کر رہا ہے۔
-
ایران دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا؛عزم و استقامت کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے، پزشکیان
ایرانی صدر نے دباؤ اور پابندیوں کے مقابلے میں ایران کی ثابت قدمی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے برآمد کنندگان کی حمایت اور ملکی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے اختیارات منتقلی کیے ہیں اور قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔
-
مقبوضہ فلسطین سے ماہرین اور سرمایہ داروں کی وسیع نقل مکانی، صہیونی حکام کی تشویش
عبرانی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق، عالیہ عرصے میں تقریبا 70 ہزار اسرائیلی مقبوضہ علاقوں سے نقل مکانی کرگئے، جن میں سائنس دان، ڈاکٹر، انجینئرز اور سرمایہ دار نمایاں ہیں، جبکہ ماہرین نے اس رجحان کو اسرائیل کی معیشت اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
-
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز ہے، ایرانی وزیر دفاع
مہرداد اخلاقی نے کہا ہے کہ بار بار دی جانے والی دھمکیوں کا جواب لفظی محاذ آرائی نہیں، بلکہ دفاعی تیاریوں میں اضافے اور مؤثر دفاعی قوت کی مضبوطی کی صورت میں دیا جائے گا۔
-
یمنی مسلح افواج کا عدن میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کے فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ
یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ عدن کے بدر کیمپ میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کے آپریشن روم کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
-
یمن کا جنگ کے خاتمے کے لیے شیخ الازہر کی اپیل کا خیرمقدم
یمن کی قومی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ محمد عبدالسلام نے جنگ کے خاتمے کے لیے شیخ الازہر احمد الطیب کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 2015 میں یمن کے خلاف جنگ شروع کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔
-
بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں انٹرنیٹ کیبلز کو نشانہ بنائیں گے، کمانڈر سپاہ پاسداران
پاسداران انقلاب اسلامی کے سیاسی معاون یداللہ جوانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تو آبنائے ہرمز سے گزرنے والی سات اہم زیرسمندر انٹرنیٹ کیبلز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
-
القدس بریگیڈز کا مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کی بس پر حملے کا دعوی
اسلامی جہاد فلسطین کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں میفو دوتان بستی کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ پر صہیونی آبادکاروں کی ایک بس کو شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔
-
امریکہ اعتماد بحال کرے، تبھی مذاکرات ہوں گے، محسن رضائی
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اعتماد بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے۔
-
آئندہ ممکنہ جنگ میں ایران کی حیران کن حکمتِ عملی؛ امریکہ اور اسرائیل کے لیے بڑے چیلنجز، عرب مبصر
علاقائی تزویراتی امور کے تجزیہ کار نے آئندہ ممکنہ جنگ میں امریکی اور غاصب صیہونی جارحین کے لیے ایران کی جانب سے تیار کی گئی حیران کن حکمتِ عملیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس جنگ میں تہران کی حکمتِ عملی کا اندازہ پیش کیا ہے۔
-
ایران؛ تیل کی یومیہ پیداوار میں 4 ہزار بیرل کا اضافہ
مسجدسلیمان آئل اینڈ گیس آپریٹنگ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں تیل کی یومیہ پیداوار میں 4 ہزار بیرل اضافے اور کمپنی کے پیداواری منصوبے پر 101 فیصد عمل درآمد کی اطلاع دی ہے۔
-
نتن یاہو اور امریکی وزیر جنگ کی ملاقات سے اسرائیلی آرمی چیف کو خارج کر دیا گیا
اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر کو بنیامین نتن یاہو اور امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسٹھ کی خصوصی ملاقات میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، جسے اسرائیلی قیادت کے فیصلہ سازی کے نظام میں ممکنہ اختلافات کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
-
ایران کسی صورت سرنڈر نہیں کرے گا، عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان اور قطر سمیت ثالثی کرنے والے ممالک کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں، تاہم کسی بھی پیش رفت کے لیے واشنگٹن کو اسلام آباد مفاہمت کی تمام شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔
-
دشمن نے دوبارہ حماقت کی تو اسے پہلے سے زیادہ پشیمان کن جواب کا سامنا ہوگا، جنرل عبداللہی
جنرل عبداللہی نے فوج کے ڈرونز کی تیاری کے بعض مراکز اور اس کے حاصل کردہ نتائج کا معائنہ کرتے ہوئے زور دیا کہ اگر دشمن نے دوبارہ کوئی حماقت کی تو اسے پہلے سے زیادہ سخت اور پشیمان کن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔