مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خزعلی نے تہران مین نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل خطاب میں عید غدیر کو مسلمانوں کی سب سے بڑی عید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام (ص) نے عید غدیر کو سب سے بڑی خدائی عید قراردیا ہے۔ آیت اللہ خزعلی نے عید غدیر کی آمد کی مناسبت سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ غدیر کی روایت کو 120 محدثین نے نقل کیا ہے دین اسلام میں غدیر کی روایت سب سے بڑی روایت ہے جسے اہلسنت نے بھی بڑے اہتمام کے ساتھ نقل کیا ہے اور روایت غدیر کے برابر اسلام میں کوئی روایت نقل نہیں ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ بعض لوگ نوروز کو بڑی عید سمجھتے ہیں جبکہ پیغمبر اسلام نے عید غدیر کو الہی اور سب سے بڑی عید قراردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عید غدیر صرف مسلمانوں سے نہیں بلکہ تمام مسلمانوں سے مخصوص ہے۔
آپ کا تبصرہ