مہر خبرساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سرحد کے ایک اعلی پولیس اہلکار کے مطابق پشاور پولیس نے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرکے شہر میں تباہی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔پولیس آفیسر لیاقت علی نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران تخریبی کارروائیوں میں ملوث بہت سے افغان مہاجرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے پس پشت غیر ملکی ہاتھ ہے۔
آپ کا تبصرہ