مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم میں 4 امریکی کھلاڑیوں کےسوائن فلو میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بیلجیئم کی ٹیم نے امریکی ٹیم کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار کر دیاہے۔مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق فٹ بال کلب میں 4 امریکی کھلاڑیوں کو سوائن فلو کے خطرناک وائرس سے متاثر ہونے پر دیگر کھلاڑیوں میں افرا تفری پھیل گئی اور دونوں ٹیموں کے درمیان مجوزہ میچ منسوخ کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق میچ کی منسوخی کا فیصلہ وائرس کے پھیلنے او ردیگر کھلاڑیوں کو سوائن فلو کے خدشہ کے باعث کیا گیا۔ بیلجیئم میں اس بیماری سے 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور احتیاطی اقدامات کے باوجود وائرس کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ