مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نےکہا ہے کہ آپریشن راہ راست ، گمراہ لوگوں کو راہ راست پر لانے کے لئے ہے اورہمیں اس جنگ میں باہر سے کسی مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو بہتر سمجھتے ہیں اور طویل المدت بہتری بہترین حل نکالیں گے عام روایتی جنگ اور موجودہ جنگ میں بہت فرق ہے، موجودہ جنگ میں دوست اور دشمن کی تفریق مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ بیت اللہ محسود اور فضل اللہ عالم دین نہیں ہیں،یہ اسلام کی جنگ نہیں ، پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور اسی پر قائم رہے گا، اسلام ہماری بنیاد ہے۔جنرل کیا نی نے کہا کہ متاثرین ملاکنڈ کو واپس گھروں میں بھیجنے میں کامیابی ہوئی تو ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان نے کہا کہ دشمن اب ہماری صفوں میں گھس آیا ہے جو بچوں ، بزرگوں اور علما کو نشانہ بنارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا نام استعمال کرنے والے شدت پسندوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،قبروں سے میتیں نکال کر بے حرمتی اور قیدیوں کی گردنیں اڑانے والوں کا اسلام سے تعلق نہیں۔ایئرچیف مارشل کا کہنا تھا کہ شدت پسند اپنی سوچ دہشت کے ذریعے ملک پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔راؤ قمر سلیمان کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کی کارکردگی مثالی رہی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں وہابی شدت پسند اپنے نظریات کو طاقت اور دہشت گردی کے بل بوتے پر عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں وہابیوں نے حال ہی میں ایک جید بریلوی سنی عالم دین سرفراز نعیمی دین کو بم دھماکے میں ہلاک کردیا تاتھا۔
آپ کا تبصرہ