مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جامعۃ المصطفی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین اعرافی نے انقلاب اسلامی کے سائے میں معنویت کی طرف جوانوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں میں معنویت کے ارتقا کی سطح بہت بلند ہے اوراس سلسلے میں متعلقہ اداروں کے حکام کی طرف سے کافی غفلت اور لاپرواہی ہوئی ہے۔ حجۃ الاسلام والمسلمین اعرافی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے جوانوں میں معنویت کے فروغ پر تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد جوانوں میں معنویت کی جانب کافی رجحان پایا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اسلامی ثقافت کے خلاف دشمن کی طرف سے مسلسل یلغار کا سلسلہ جاری ہے جس کو رہبر معظم نے " ثقافتی نیٹو " سے تعبیر کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس یلغار کے باوجود ہمار ےجوان معنویت کی سمت گامزن ہیں جس پر خدا کا شکر اور مسرت کا اظہار کرنا چاہیے لیکن اس سلسلے میں ثقافتی امور سے متعلق اداروں کے حکام کو بھی اپنی اہم ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں مساجد اہم نقش ایفا کرسکتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ