مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ ہنگو کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے پانچ دن کے آپریشن میں 15 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک اور 60 کو گرفتار کرلیا ہے۔
ہنگو میں جاری کرفیو میں چار گھنٹے نرمی کا اعلان کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہنگو کے علاقے زرگری اور شنہ وڑی پر سیکیورٹی فورسز کے کنٹرول کے بعد ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے ۔جس میں توپوں ،ٹینکوں اور زمینی دستوں کے علاوہ گن شپ ہیلی کاپٹرز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے ہنگو شہر میں جاری کرفیو میں صبح سات بجے سے گیارہ بجے تک وقفے کا اعلان کیا گیا ہے ۔تاہم دو آبہ میں کرفیو نافذ رہے گا۔تاحال ٹل ہنگو روڈ پر آمد و رفت معطل ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس نے کے مطابق ہنگو میں جاری آپریشن کے دوران اب تک پندرہ شدت پسند وں کو ہلا ک اور ساٹھ کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے دستے پیش قدمی کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ