مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں معزول ججوں کی بحالی پر اختلافات کے بعد منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو وزراء نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اپنے استعفے پیش کر دیے ہیں۔مسلم لیگ کے سینئر وزیر چوہدری نثار علی خان کے ہمراہ مسلم لیگی وزراء نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور اپنے استعفے پیش کیے۔
استعفیٰ دینے والے وزراء کے نام یہ ہیں۔ چوہدری نثار علی خان ، اسحٰق ڈار ، خواجہ محمد آصف ، احسن اقبال، تہمینہ دولتانہ ، خواجہ سعد رفیق ، شاہد خاقان عباسی ، سردار مہتاب احمد خان، اور رانا تنویر حسین ۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے فی الحال استعفے منظور نہیں کیے اور اس بارے میں حتمی فیصلہ آصف علی زرداری کی وطن واپسی پر ہوگا۔ آصف علی زرداری لندن سے دبئی پہنچ گئے ہیں اور آج رات تک اسلام آباد پہنچیں گے۔
آپ کا تبصرہ