27 مئی، 2007، 11:05 PM

سری لنکا کے وزیر خارجہ اور حداد عادل کی ملاقات

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایشیائی ممالک کے ساتھ اقتصادی اور صنعتی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایشیائی ممالک کے ساتھ اقتصادی اور صنعتی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے

پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر حداد عادل نے سری لنکا کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں ایشیائی ممالک کے ساتھ اقتصادی اور صنعتی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر حداد عادل نے سری لنکا کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں ایشیائی ممالک کے ساتھ اقتصادی اور صنعتی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے انھوں نے کہا کہ ایشیائی پارلیمانی کونسل ایشیائی ممالک کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اور اس پلیٹ فارم سے ایشیائی قوموں کو ایک دوسرے سے قریب تر ہونے کا موقع ملے گا حداد عادل نے دنیا کے موجودہ اقتصادی نظام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک کے پاس بہترین وسائل اور امکانات موجود ہیں اور موجودہ وسائل کی شناخت کے ساتھ علاقائی ممالک کو باہمی روابط کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی کوشش کرنی چاہیے اس ملاقات میں سری لنکا کے وزیر خارجہ نے ایشیائی پارلیمان کونسل اے پی اے کے نقش کو رکن ممالک کے باہمی روابط میں بہت ہی اہم قراردیا اور کہا کہ سری لنکا ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے

 

News ID 493449

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha