26 دسمبر، 2006، 11:36 PM

وزارت خارجہ

تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے

تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے

تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئر کے ایران کے خلاف معاندانہ بیانات پر شدید اعتراض سے آگاہ کیا گیا ہے

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئر کے ایران کے خلاف معاندانہ بیانات پر شدید اعتراض سے آگاہ کیا گیا ہے وزارت خارجہ میں مغربی یورپ کے ڈائریکٹرنے برطانوی سفیر کو برطانوی وزیر اعظم کے علاقے کے حالیہ دورے کے دوران ایرانکے خلاف بے بنیاد اور معاندانہ الزامات یاد دلاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو تخریب کاری کی پالیسی کم سے کم اب ترک کردینی چاہیے انھوں نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم عراق ، افغانستان اور مشرق وسطی میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے دوسروں پر بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں اور اس سےان کی مشکلات میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی انھوں نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم برطانیہ کی پرانی پالیسی تقسیم کرو اور حکومت چلاؤ کا علاقے میں پھر تجربہ کررہے ہیں ڈائریکٹر نے برطانوی سفیر سے کہا کہ وہ فوری طور پر ایران کے شدید اعتراض سے برطانوی حکومت کو آگاہ کرے ا س ملاقات میں برطانوی سفیر نے کہا کہ وہ ایران کے پیغام اور اعتراض کو برطانوی حکومت تک جلد از جلد پہنچا دیں گے

News ID 427216

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha