29 نومبر، 2006، 11:25 PM

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ

ایران کا جوہری پروگرام واضح وآشکار ہے اور کوئی بھی چیز پنہاں نہیں ہے

ایران کا جوہری پروگرام واضح وآشکار ہے اور کوئی بھی چیز پنہاں نہیں ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کی متعدد رپورٹوں سے واضح ہوگیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام بالکل واضح ، آشکار اور صاف وشفاف ہے اور اس سلسلے میں کوئی بھی چیز کسی پر پوشیدہ نہیں ہے

مہرخبررساں ایجنسی کی رپوٹر کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کی متعدد رپورٹوں سے واضح ہوگیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام بالکل واضح ، آشکار اور صاف وشفاف ہے اور اس سلسلے میں کوئی بھی چیز کسی پر پوشیدہ نہیں ہے البرادعی کے اس بیان پر کہ ایٹمی ایجنسی کو ایران کی طرف سے ابھی تک بعض سوالات کے جوابات نہیں دیئے گئے ہیں ترجمان نے کہا کہ ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کی متعدد رپورٹوں اور انکی طرف سے متعدد معائنوں کے بعد ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں تمام چیزیں صاف و شفاف ہوچکی ہیں انھوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال کی ان رپورٹوں میں ایک مکمل تاریخ رقم ہے جس میں ایٹمی ایجنسی اور بین الاقوامی ناظرین پر تمام چیزوں کو واضح کردیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ تین سال کے عرصے میں دو ہزار صفحات پر مشتمل سوالات کے جوابات اور اظہار نامے ایران نے ایٹمی ایجنسی کو پیش کئے ہیں جو ایٹمی ایجنسی کی تاریخ میں تعاون کی بینظیر مثال ہے انھوں نے کہا کہ بعض ابہامات موجود ہیں اور اس قسم کے ابہامات ایٹمی ایجنسی کے تمام رکن ممالک کے لئے ممکن ہیں ان کے جواب کے لئے وقت درکار ہوتا ہے

News ID 414274

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha