1 نومبر، 2006، 8:15 PM

ميجر جنرل سيد رحيم صفوي

پيغمبر اسلام (ص) نامي فوجي مشقيں علاقائي ممالك كے لئے كوئي خطرہ نہيں ہيں //خليج فارس ميں امريكي فوجي مشقيں سياسي اور تبليغاتي نمائش ہے

پيغمبر اسلام (ص) نامي فوجي مشقيں علاقائي ممالك كے لئے كوئي خطرہ نہيں ہيں //خليج فارس ميں امريكي فوجي مشقيں سياسي اور تبليغاتي نمائش ہے

سپاہ انقلاب اسلامي كے سربراہ ميجر جنرل سيد رحيم صفوي نے پيغمبر اعظم (ص) نامي فوجي مشقوں كے دوسرے مرحلے كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ يہ مشقيں ملك كے چودہ صوبوں ميں سپاہ پاسداران كي طرف سےقومي اور ملكي سرحدوں كي حفاظت كے عزم كا مظہر ہونگي

مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق سپاہ انقلاب اسلامي كے سربراہ ميجر جنرل سيد رحيم صفوي نے نامہ نگاروں كو پيغمبر اعظم (ص) نامي فوجي مشقوں كے دوسرے مرحلے كي تفصيلات سے آگاہ كرتےہوئے كہا كہ يہ مشقيں ملك كے چودہ صوبوں ميں سپاہ پاسداران كے قومي اور ملكي سرحدوں كي حفاظت كے عزم كا مظہر ہونگي  انھوں نے كہا كہ خليج فارس اور درياي عمان كے محورپر چودہ صوبوں ميں رضا كار دستے مشقوں ميں حصہ ليں گے جبكہ ديگر دس صوبوں ميں تمام مسلح افواج شركت كريں گي صفوي نے كہا كہ ان مشقوں ميں سپاہ كے بري ، بحري اور فضائي دستے بھر پور حصہ ليں گے اور اپني دفاعي طاقت اور قدرت كے جلوے پيش كريں گے جنرل صفوي نے كہا كہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي كي فضائيہ دوسري پيغمبر اعظم (ص) جنگي مشقوں ميں شہاب دو اورتين نامي ميزائلوں سميت مختلف ميزائلوں ، راكٹوں اور ديگر ہتھياروں كا استعمال كرے گي انہوں نے كہا كہ ايران كي سپاہ اوررضا كار فورس كسي بھي حالت ميں ہر قسم كے خطرات كا مقابلہ كرنے كے لئے تيار ہے اور اگر كسي نے جارحيت كا ارادہ كيا تو سپاہ اس كا منہ توڑ جواب دے گي انھوں نےكہا كہ يہ مشقيں دس دن تك جاري رہيں گي اور ان كا مقصد صرف ايران كي دفاعي صلاحيتوں كو اجاگر كرنا ہے اور ان سے علاقے كے ممالك كو كوئي خطرہ نہيں ہے

News ID 401094

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha