مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لبنان كے سركردہ مذہبي رہنما علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے آج بيروت ميں نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران بعض امريكي اتحادي عرب ممالك پر الزام عائد كيا ہے كہ وہ اسلامي مقاومت حزب اللہ كو شكست سے دوچار كرنے كے لئے درپردہ اسرائيل كو لبنان كے خلاف جنگ جاري ركھنے پر تشويق كررہے ہيں انھوں نے كہا كہ يہ بے خبر بے ضمير عرب حكام اس بات سے غافل ہيں كہ جنگ كے شعلے ان كو بھي اپني لپيٹ ميں لے ليں گے كيونكہ عرب كے غيور عوام حزب اللہ كے ساتھ ہيں اور بعض عرب حكام كب تك امريكہ اور اسرائيل كا دفاع كريں گے انھوں نے كہا كہ عنقريب امريكہ اور اسرائيل كے خلاف جنگ تمام عربي اور اسلامي ممالك تك پھيل جائے گي انھوں نے كہا كہ امريكہ كي كوشش ہے كہ وہ اسرائيل كو تمام عرب ممالك كا سرپرست بنا دے اور اسرائيل مشرق وسطي كي سب سے بڑي طاقت بن جائے انھوں نے كہا كہ تاريخ نے ثابت كرديا ہے كہ امريكہ نے ہميشہ اپنے اتحاديوں كو نابود كيا ہے انھوں نے كہا كہ صدام بھي ايك دن امريكي اتحاديوں ميں شامل تھا انھوں نے كہا كہ امريكہ تمام عرب حكومتوں كو ذليل اور رسوا كررہا ہے اور عرب حكومتيں اپني ذمہ داريوں سے غافل ہيں انھوں نے كہا كہ اگر عرب حكام حزب اللہ كي حمايت كرنے سے قاصر ہيں تو ان كو اسرائيل اور امريكہ كي بھي مدد نہيں كرني چاہيے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے مطابق مصر ، اردن اور سعودي عرب نے اسرائيل كے خلاف حزب اللہ كے سخت اقدام كو ناپسند قرارديا تھا سعودي عرب نے بعد ميں ايك نيا بيان جاري كيا اور سعودي عرب كے ايك نام نہادمفتي نے كہا تھا كہ اسرائيل كے خلاف لڑنے والے مجاہدين كے حق ميں نہ دعاكي جائے اور نہ ہي انكا ساتھ ديا جائے اسلامي مبصرين اس بات پرفكر مند ہيں كہ كيا اسرائيل كي حمايت اور اسرائيلي جنگي جہازوں كو ايندھن فراہم كرنے والے بعض عربي حكام اور اسرائيل كے حق ميں فتوي صادر كرنے والے نام نہاد سعودي مفتي مسلمان بھي ہيں يا نہيں ؟
علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ
بعض عرب حكومتيں اسرائيل كولبنان كے خلاف جنگ جاري ركھنے كے لئےتشويق كررہي ہيں
لبنان كے سركردہ مذہبي رہنما علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے آج بيروت ميں نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران بعض امريكي اتحادي عرب ممالك پر الزام عائد كيا ہے كہ وہ اسلامي مقاومت حزب اللہ كو شكست سے دوچار كرنے كے لئے اسرائيل كو لبنان كے خلاف جنگ جاري ركھنے پر تشويق كررہے ہيں انھوں نے كہا كہ يہ بے خبر بے ضمير عرب حكام اس بات سے غافل ہيں كہ جنگ كے شعلے ان كو بھي اپني لپيٹ ميں لے ليں گے كيونكہ عرب كے غيور عوام حزب اللہ كے ساتھ ہيں اور بعض عرب حكام كب تك امريكہ اور اسرائيل كا دفاع كرتے رہيں گے
News ID 362744
آپ کا تبصرہ