9 مئی، 2025، 5:59 PM

صعدہ، یمنی عوام کا جشن: امریکہ کو شکست دی، اسرائیل کو بھی شکست دیں گے+ ویڈیو

صعدہ، یمنی عوام کا جشن: امریکہ کو شکست دی، اسرائیل کو بھی شکست دیں گے+ ویڈیو

یمن کے شمالی شہر صعدہ میں عوام نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت کا عزم دہرایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کے شمالی شہر صعدہ میں ہزاروں افراد نے ایک عظیم الشان مظاہرے میں شرکت کرتے ہوئے امریکہ پر فتح کا جشن منایا اور اسرائیل کے خلاف بھی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ مظاہرہ انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کی اپیل پر منعقد ہوا، جس میں عوام نے "ہم نے امریکہ کو شکست دی، اسرائیل کو بھی شکست دیں گے" کے عنوان سے سڑکوں پر مارچ کیا اور فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں غزہ کی حمایت میں بینرز اور فلسطینی پرچموں کے ساتھ ساتھ مزاحمتی شہید رہنماؤں سید حسن نصراللہ، اسماعیل ہنیہ اور محمد الضیف کی تصاویر موجود تھیں۔

News ID 1932539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha