8 مئی، 2013، 10:36 AM

صدر بشار اسد

اسلامی مقاومت کی حمایت پر تاکید/ سلفی وہابی دہشت گردوں پر فتح یقینی

اسلامی مقاومت کی حمایت پر تاکید/ سلفی وہابی دہشت گردوں پر فتح یقینی

مہر نیوز/8 مئی /2013ء:شام کے صدر بشار اسد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبرصالحی کے ساتھ ملاقات میں اسرائيل کے خلاف اسلامی مقاومت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام میں اسرائيل کے حامی سلفی وہابی دہشت گردوں کو شکست و ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ملےگا اور سلفیوں پر شامی عوام اور حکومت کی فتح یقینی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبرصالحی کے ساتھ ملاقات میں اسرائيل کے خلاف اسلامی مقاومت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام میں اسرائيل کے حامی سلفی وہابی دہشت گردوں کو شکست و ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ملےگا اور سلفیوں پر شامی عوام اور حکومت کی فتح یقینی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام کی موجودہ صورت حال سمیت علاقائی معاملات پر بھی گفتگو کی ۔اس موقع پر شام کے وزیر خارجہ ولیدالمعلم بھی موجود تھے۔ صالحی نے اس ملاقات میں شامی عوام اور حکومت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت مشکل وقت میں شامی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں صالحی نے ایران کے اعلی حکام کا گرم سلام بھی بشار اسد کو پیش کرتے ہوئے شام پر اسرائيل کے حملے کی شدید مذمت کی اور اس حملے میں شامی حکومت و عوام کی پائدار کی تعریف کی۔

اس ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے اسرائیل کے خلاف اسلامی مقاومت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام فلسطین اور لبنان میں اسلامی مقاومت کی حمایت اور پشتپناہی جاری رکھےگا اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنا دےگا۔ بشار اسد نے کہا کہ ترکی، سعودی عرب اور قطر کی شام کے خلاف سازش ، اسرائيل اور امریکہ کی سازش کا حصہ ہے اور مذکورہ ممالک کو دہشت گردوں  اور اسرائيل کی حمایت کی قیمت ادا کرنا پڑےگی۔ بشار اسد نے کہا کہ سلفی وہابی دہشت گردوں کو ناکامی اور شکست کے علاوہ کچھ نہیں ملےگا اور شامی عوام و حکومت کا مستقبل درخشاں اور تابناک ہے اور سلفی وہابی دہشت گردوں پر شامی عوام اور حکومت کی فتح یقینی ہے۔

News ID 1821434

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha