مہر خبررساں ايجنسي نے پاكستاني ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لاہور ميں منگل كي صبح پانچ گھنٹے موسلا دھار بارش سے عمارتوں كي چھتيں گرنے اور پاني ميں ڈوبنے سے چھ افراد ہلاك ہوگئے ہيں شہر كے ايك علاقے تاج پورہ سكيم ميں بارش سے سيلاب آگيا ہے اور لوگوں كے مكانوں ميں پاني داخل ہوگيا ہےتاج پورہ ميں لوگوں كو ڈوبنے سے بچانے كے ليئے غوطہ خور كام كررہے ہيں علاقہ ميں متاثرہ لوگوں كي امداد كے ليئے پہلے رينجرز اور بعد ميں فوج كے جوانوں كو طلب كرليا گيا ہے جو كشتيوں كے ذريعے لوگوں كو نكال رہے ہيں محكمہ موسميات لاہور كے ڈپٹي ڈائريكٹر كے مطابق لاہور ميں صبح آٹھ بجے سے سہ پہر ايك بجےتك اكتيس ملي ميٹر بارش ہوچكي ہے اور قصور اور ساہيوال تك بارش كا سلسلہ پھيلا ہوا ہے
اسرائيل كے خلاف زبر دست مظاہرہ
پاكستان كے شہر لاہور ميں موسلا دھار بارش سے چھ افراد ہلاك ہوگئے ہيں
پاكستان كے شہر لاہور ميں منگل كي صبح پانچ گھنٹے موسلا دھار بارش سے عمارتوں كي چھتيں گرنے اور پاني ميں ڈوبنے سے چھ افراد ہلاك ہوگئے ہيں
News ID 358237
آپ کا تبصرہ