مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ نے آج اسرائيل كے وحشيانہ حملوں كے جواب ميں اسرائيلي شہروں پر ميزائل حملوں كو جاري ركھا اور اسرائيل كے تيسرے بڑے شہر حيفا پر كئي ميزائل داغے ہيں جن سے اسرائيليوں ميں خوف و ہراس پھيل گيا ہے اطلاعات كے مطابق حزب اللہ نے آج 20 ميزائل مقبوضہ فلسطين كے حيفا ، صفد ، نہاريہ، طبريہ اور شلومي شہروں پر داغے ہيں جس سے كئي كارخانوں ميں آگ لگ گئي ہے ان حملوں ميں كئي افراد ہلاك اور زخمي ہوگئے ہيں العالم ٹي وي كے مطابق اسرائيلي حكام نے اسرائيلكي ذرائع ابلاغ سے كہا ہے كہ وہ حزب اللہ كے ميزائل حملوں كي خبريں نشر كرنے سے پرہيز كريں اي اين بي ٹي وي كے مطابق حزب اللہ نے اسرائيل كے ايك اسلحہ كے ڈپوكو تباہ كرديا ہے اطلاعات كے مطابق اسرائيل كے ہوائي حملوں ميں كئي لبناني شہري شہيد ہوگئے ہيں اب تك 200 سے زائد لبناني شہري اسرائيل كے ہوائي حملوں ميں جام شہادت نوش فرما چكے ہيں اسرائيلي طياروں نے 6 بار بعلبك پر ہوائي حملے كئے ہيں حزب اللہ كے جوانوں نے اسرائيل كے زميني حملوں كو متعدد بار ناكام بناديا ہے اطلاعات كے مطابق ايك ملين سے زيادہ يہودي اپنے گھروں كو چھوڑ كر آوارہ ہوگئے ہيں جو اسرائيل پر حزب اللہ كي ايك كاري ضرب ہے
حيفا پر حزب اللہ كے " رعد " ميزائيلوں كي بارش
اسرائيل كے شہر حيفا پر حزب اللہ كے " رعد " ميزائلوں كے حملوں سے اسرائيليوں ميں بے پناہ خوف و ہراس پھيل گيا ہے // اسرائيلي حكام نے اسرائيلي ذرائع ابلاغ كو ميزائل حملوں كي خبريں منتشر كرنے سے منع كرديا گيا ہے
حزب اللہ نے آج اسرائيل كے وحشيانہ حملوں كے جواب ميں اسرائيلي شہروں پر ميزائل حملوں كو جاري ركھا اور اسرائيل كے تيسرے بڑے شہر حيفا پر كئي ميزائل داغے ہيں جن سے اسرائيليوں ميں خوف و ہراس پھيل گيا ہے ايك ملين سے زيادہ يہودي اپنے گھروں كو چھوڑ كر آوارہ ہوگئے ہيں جو اسرائيل پر حزب اللہ كي كاري ضرب ہے
News ID 355160
آپ کا تبصرہ