14 جولائی، 2006، 6:02 PM

شيعہ رہنما علامہ حسن ترابي ايك قاتلانہ حملے ميں شہيد

كراچي ميں شيعہ رہنما علامہ حسن ترابي ايك قاتلانہ حملے ميں شہيد ہو گئے ہيں

كراچي ميں شيعہ رہنما علامہ حسن ترابي ايك قاتلانہ حملے ميں شہيد ہو گئے ہيں

كراچي ميں ايك شيعہ ممتاز رہنما علامہ حسن ترابي ايك قاتلانہ حملے ميں شہيد ہو گئے ہيں

مہرخبررساں ايجنسي نے پاكستاني اخبار جنگ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہكراچي ميں ايك شيعہ ممتاز رہنما علامہ حسن ترابي ايك قاتلانہ حملے ميں شہيد ہو گئے ہيں اس حملے كے نتيجے ميں علامہ كے ايك بھانجے بھي شہيدہوگئے ہيں اخبار كے مطابق علامہ حسن ترابي فلسطين اور لبنان كے خلاف اسرائيلي جارحيت كے خلاف مظاہرے ميں شركت اور اس سے خطاب كرنے كے بعد ابو الحسن اصفہاني روڈ عباس ٹاؤن ميں واقع اپنے گھر پہنچے تو ايك خود كش حملہ آور نے خود كو انكي گاڑي كے پاس زوردار دھماكے سے اڑا ديا دھماكے سے حملہ آور كے جسم كے پرخچے اڑ گئے اور علامہ كے بھانجے موقع پر ہي شہيد ہوگئے اور خود علامہ اور انكے دو محافظ زخمي ہوگئے ڈاكٹروں نے علامہ حسن ترابي كي جان بچانے كي بہت كوشش كي ليكن وہ جانبر نہ ہوسكے اور درجہ شہادت پر فائز ہوگئے سندھ كے وزير داخلہ  رؤف صديقي نے سانحہ كي تحقيقات ہائي كورٹ كے جج اور آئي جي پوليس سندھ سے كرانے كا اعلان كيا ہے اور عوام سے پر امن رہنے كي اپيل كي ہے

News ID 352839

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha