مہرخبررساں ايجنسي كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق صدر احمدي نژاد نے بو شہر كے عوام كے ايك عظيم الشان اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہم اپنے پرامن ايٹمي پروگرام پر تحقيقات جاري ركھيں گے انھوں نے مغربي ممالك كے دوہرے معيار پر شديد تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ يورپ اور امريكہ حقوق انساني اور آزادي جيسے اچھے الفاظ كو ڈھال كے طور پر استعمال كرتے ہيں ليكن عملي طور پر نہ وہ كسي قوم كي آزادي كے خواہاں ہيں اور نہ ہي انساني حقوق كے پاسدار ہيں بلكہ امريكہ اور يورپ ميں سب سے زيادہ حقوق انساني كو پامال كيا جارہاہے انھوں نے كہا كہ امريكہ اور يورپ طاقت كي سياست كا استعمال كررہے ہيں جس كا دور اب ختم ہوچكا ہے انھوں نے كہا كہ عالمي برادري ميں امريكي اور يورپي نظام كا كوئي خريدار نہيں ہے انھوں نے كہا كہ دنيا كو اس سے پہلے بھي امريكہ سے ہي خطرات لاحق رہے ہيں اور آج بھي امريكہ كي غلط پاليسي دنيا كے لئے خطرے كا باعث بن رہي ہے ہمارا دين اور مذہب ہميں كسي پر ظلم و زيادتي كي اجازت نہيں ديتا ہے نہ ہم نے اس سے قبل كسي قوم پر ايٹم بم گرائے ہيں اور نہ اس كا تصور ركھتے ہيں ہمارا ايٹم بم ہمارا ايمان ہے صدر احمدي نژاد نے كہا كہ فلسطينيوں كے گھروں كو مسمار كرنے ميں امريكہ اسرائيل كے شانہ بشانہ كام كررہا ہے انھوں نے كہا كہ مغربي حقوق انساني كي روشني ميں اسرائيلي فلسطينيوں پر بم گرائيں گولياں چلائيں تو كسي كو كوئي پرواہ نہيں ليكن اگر اسرائيلي بموں اور گوليوں كے جواب ميں فلسطيني دوچار پتھر پھنيك ديں تو وہ مغربي حقوق انساني كي روشني ميں دہشت گرد بن جاتے ہيں مغرب اور يورپ كے اس دوہرے معيار كو ديكھ كر ہم كہتے ہيں كہ يورپ اور امريكہ كو حقوق انساني پر بات كرنے كا كوئي حق حاصل نہيں ہے
ايران كےصدر احمدي نژاد نے كہا ہے كہ
امريكي صدر جارج بش كےسر ميں جنگي جنون سوار ہے
صدر احمدي نژاد نے كہا ہے كہ امريكي صدر جارج بش كےسر ميں جنگي جنون سوار ہے امريكہ اسرائيل كے ساتھ ملكر فلسطينيوں كے قتل عام ميں برابركا شريك ہے اس كے خلاف عوامي عدالت ميں مقدمہ چلنا چاہيے
News ID 285976
آپ کا تبصرہ