3 جون، 2017، 1:57 AM

لاوروف کی دہشت گردی کے سلسلے میں امریکہ اور یورپ کے دوہرے معیار پر تنقید

لاوروف کی دہشت گردی کے سلسلے میں امریکہ اور یورپ کے دوہرے معیار پر تنقید

روس کے وزیرخارجہ سر گئی لاوروف نے دہشت گردی کے سلسلے میں امریکہ اور یورپ کے دوہرے معیار پر شدید تنقید کی ہے۔


مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیرخارجہ سر گئی لاوروف نے دہشت گردی کے سلسلے میں امریکہ اور یورپ کے دوہرے معیار پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں بدھ کو ہونے والا دہشت گردی کا حملہ خطرے کی ایک گھنٹی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملے نے خبردار کیا ہے کہ عالمی مسائل سے نمٹنے میں خاص طور سے اس کے مغربی شرکاء کی جانب سے دوہرے معیارات اختیار کرنے سے اجتناب کتنا ضروری ہے۔ سرگئی لاوروف نے کہا کہ تمام فریق جو موجودہ مشکل حالات میں افغانستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں انھیں شفاف طریقے سے اور بغیر کسی خفیہ ایجنڈے کے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے حالیہ واقعے کے بعد پہلے سے زیادہ واضح ہوچکا ہے کہ اس ملک کی فضائوں میں جو پوری طرح امریکہ اور نیٹو کے کنٹرول میں ہے کیا ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو کابل کے سفارتی علاقے میں جرمنی ، جاپان، ایران ، بھارت اور کچھ دیگر ملکوں کے سفارتخانوں کے قریب ہونے والے حملے کے نتیجے میں 100 افراد جاں بحق اور500 زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1872923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha