مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں مسلح افواج دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنرل علی عبداللہی نے یوم بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں ایرانی بحریہ کے شہداء، بالخصوص جنگی جہاز دنا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ 28 نومبر اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا دن، ایسے حالات میں آ رہا ہے جب آبنائے ہرمز اور خلیج فارس عالمی استکباری محاذ اور مجرم صہیونیت کے ساتھ تزویراتی محاذ آرائی کا مرکز بن چکے ہیں اور مسلح افواج کے جانباز بحری اہلکاروں نے ثابت قدمی اور اقتدار کے ساتھ دشمن کے جارحانہ منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
آج اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے ساتھ ہم آہنگی اور مکمل جنگی و عملیاتی تیاری کے ذریعے قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ، ملکی سمندری حدود کی حفاظت اور بحیرہ عمان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتدار کے اظہار میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے احکامات اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دشمن کی کسی بھی دھمکی اور جارحیت کا فیصلہ کن، مؤثر اور پشیمان کن جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ