27 نومبر، 2026، 4:43 PM

امریکہ میں اسلحے کی قلت، ٹام ہاک میزائلوں کی تکنیکی توثیق میں ایک سال سے زائد تاخیر

امریکہ میں اسلحے کی قلت، ٹام ہاک میزائلوں کی تکنیکی توثیق میں ایک سال سے زائد تاخیر

امریکی بحریہ نے گولہ بارود اور میزائلوں کی کمی کے باعث ٹام ہاک کروز میزائلوں کی تکنیکی توثیق کا عمل ایک سال سے زائد عرصے کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی بجٹ دستاویزات کے جائزے سے انکشاف ہوا ہے کہ امریکی بحریہ نے میزائلوں کی قلت کے باعث ٹام ہاک کروز میزائلوں کی دوبارہ تکنیکی توثیق کا عمل ایک سال سے زائد عرصے تک مؤخر کیے رکھا۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی بحریہ کے وزیر کے عہدے کے لیے نامزد امیدوار ہانگ کاؤ نے 17 نومبر کو سینیٹ کی سماعت کے دوران بتایا کہ امریکی بحریہ نے ایران کے خلاف جارحیت کے دوران میزائلوں کی قلت کے باعث ایسے ٹام ہاک میزائل استعمال کیے جن کی مدت اعتبار ختم ہوچکی تھی۔

ریانووستی کے مطابق، ٹام ہاک میزائلوں کی مجموعی عملیاتی عمر 30 سال ہے، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے 15 سال کے استعمال کے بعد ان کی دوبارہ تکنیکی توثیق کی جائے۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق، امریکی بحریہ نے مالی سال 2024ء میں 274 میزائلوں کی دوبارہ تکنیکی توثیق کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن بعد میں یہ تعداد گھٹا کر 218 کر دی گئی۔ اس کے علاوہ، توثیق شدہ میزائلوں کی پہلی کھیپ کی فراہمی بھی 15 ماہ تاخیر کا شکار ہوئی۔

اسی طرح مالی سال 2025ء میں دوبارہ تکنیکی توثیق کے لیے میزائلوں کی تعداد 252 سے کم کرکے 164 کر دی گئی، جبکہ اس منصوبے کے تحت میزائلوں کی فراہمی کا آغاز بھی پورے 12 ماہ مؤخر کر دیا گیا۔

News ID 1943159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha