3 اپریل، 2026، 4:26 PM

امریکی و صیہونی دفاعی نظام دباؤ کا شکار، عالمی میڈیا کا ایران کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کا اعتراف

امریکی و صیہونی دفاعی نظام دباؤ کا شکار، عالمی میڈیا کا ایران کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کا اعتراف

عالمی میڈیا نے ایران کی بڑھتی دفاعی طاقت اور امریکی اور صہیونی فوجی کمزوری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پاس میزائلوں کی قلت کی وجہ سے جاپان کو اسلحہ کی فراہمی میں تاخیر کا سامنا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکہ کو اپنے میزائل ذخائر میں کمی کا سامنا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے جاپان کو آگاہ کیا ہے کہ وہ 2.35 ارب ڈالر کے 400 'ٹام ہاک' کروز میزائلوں کی فراہمی وقت پر نہیں کر سکے گا۔ اس تاخیر کی بڑی وجہ یہ ہے کہ امریکہ اپنے میزائلوں کا ایک بڑا حصہ موجودہ جنگ کے دوران استعمال کر چکا ہے، جس کی وجہ سے اب وہ دوسرے ممالک کے آرڈرز پورے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے دعوے سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔

اسرائیل کے اخبار ہآرٹز نے صہیونی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کبھی بھی حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی، کیونکہ اس مقصد کے لیے پورے لبنان پر قبضہ کرنا پڑے گا جو کہ اس جنگ کا ہدف ہی نہیں ہے۔

دراین اثناء اسرائیل پر ایران اور مقاومتی محاذ کے حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے ایران کے حالیہ میزائل حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تل ابیب کے 9 مختلف علاقوں میں ایرانی میزائلوں کے ٹکڑے گرے ہیں جس سے عمارتوں اور تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

مقامی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ان میزائلوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا، جس کے بعد اب مقبوضہ علاقوں میں شدید خوف اور اضطراب پایا جاتا ہے۔

News ID 1938733

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha